Breaking News

حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک ہات کہاوت کے طور پر بہت مشہور ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ ۔ آپ نے مرد حضرات کو تو اُلٹے سیدھے کام کرتے دیکھا ہو گا مگر یہاں پر دو سگی بہنوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کی بروقت کاروائی بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کی دو خواتین گرفتار، مسروقہ کار مالیتی 34 لاکھ روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کو نیو سٹیفیز علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال کے ایریا سے کار ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی نمبر بی آر وی/287 ماڈل 2020 چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد اور محمود احمد اے ایس آئی نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے برہان انٹرچینج داخلہ پشاور ناکہ بندی کی جو اس دوران ناکہ بندی پوائنٹ پر دو خواتین کار لفٹر ز کو مسروقہ کار سمیت گرفتار کر لیا۔ خواتین کار لفٹرز کے نام ملائکہ عرف ملکہ دختر محمد ریاض اور مسماۃ ماوا بی بی زوجہ زاہد دختر محمد ریاض سکنائے کھلہ بٹ تحصیل ٹوپی ضلع صوابی خیبر پختونخواہ معلو م ہو ئے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس کامیاب کار وائی پر ا یس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال او ر انکی ٹیم کو شا باش دی اور کہا کہ اٹک پولیس ا یسے منظم کار لفٹر گروہ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری ر کھے گی۔

About Admin

Check Also

سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، تینوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *