Breaking News

معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج یکم جولائی سے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج 5 ہزار کا نوٹ بند کرنا ہے، مارکیٹ میں بڑے نوٹ ختم کرنے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔ ایف بی آرکے سابق چیئرمین شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ یکم جولائی سے پانچ ہزار کے نوٹ بند کردے اور دو ماہ پہلے ہی پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کا اعلان کرے۔

ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں شبرزیدی نے کہا کہ حکومت کو ٹرانزیزشن کیلئے پہلے سے ہی منصوبے کا اعلان کرنا چاہئے، بڑے نوٹوں کی بندش میں رکاوٹ بننے والوں کو اس کے غلط استعمال کے بارے میں پتہ نہیں ہے، ذاتی مفادات بھی ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔ دریں اثنا سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد کی تھی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستانی سیاستدانوں کا کوئی مقابلہ نہیں، بلاول اور مریم صرف تنقید کرتے ہیں، کبھی پلان پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش، عدالتوں، بیوروکریسی اور فوج کا کام نہیں، آڈٹ کرنا پروفیشنلز کا کام ہے۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سو میں سے پانچ کام غلط بھی ہو سکتے ہیں، اسی وجہ سے نیب کی پکڑ کا خوف زہن میں سوار رہتا ہے۔شبرزیدی نے ریکوڈک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیتھیان سے بات کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی جائیداد میں مکمل شفافیت ہے، عمران خان نے بنی گالہ کی پراپرٹی فائنانس کی تھی۔

About Admin

Check Also

سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، تینوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *