Breaking News

بختاور بھٹو کی شادی جنوری میں ہی کیوں رکھی گئی ؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اپنے خاندان میں چند دہائیوں بعد آنے والے خوشی کے پہلے موقع کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ اور تقریبات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں اور شادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں کہا جا رہا ہے کہ بختاور بھٹو کی شادی رواں ماہ یعنی جنوری کے اواخر میں رکھنے کی وجہ ان کا یومِ پیدائش ہے۔بختاور بھٹو کا یومِ پیدائش 25 جنوری ہے جبکہ شادی کی تقریبات کا آغاز بھی 24 جنوری سے ہوگا۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہو گی، مہندی کی سادہ تقریب 27جنوری کو ہوگی۔

About Admin

Check Also

سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، تینوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *