Breaking News

سینٹ الیکشن سے قبل حکومت کو ایک ساتھ 2 جھٹکے لگ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخابات اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے آج سرکاری مصروفیات موخر کر دیں ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر صوبائی تنظیموں کے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جبکہ سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو زار دار جھٹکا لگ گیا۔ایک سینیٹر اور ایک رکن خیرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولتی اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ سے سینیٹر شمیم آفریدی اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی امجد آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو کوہاٹ میں جلسے بھی خطاب بھی کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں جبک فیصل واوڈا نا اہلی سے بچنے کے لیے سینیٹر بننا چاہتے ہیں ، کارکنان نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیصل سلیم پر دو نمبر سگریٹس بیچنے کا الزام ہے۔ جبکہ نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنان کے تحفظات کے بعد سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کا ٹکٹ واپس لیے جانے کا امکان ہے ، جب کہ خیبرپختونخواہ سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جا سکتی ہیں۔

About Admin

Check Also

ن لیگ کی جہانگیر ترین کو بڑی پیشکش، جہانگیر ترین نے بھی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *