Breaking News

آصف غفور کو ڈی جی آئی ا یس آئی بنانے خبریں،ترجمان پاک فوج نے وضاحت کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ردالفساد کو چار سال مکمل ہونے پر آج انتہائی اہم پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر میجر جنرل بابر افتخار سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالےسے کافی باتیں زیر بحث ہیں۔اگلے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے جنرل آصف غفور کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔

کیا مستقبل میں قریب میں یہ تمام باتیں سچ ثابت ہو سکتی ہیں؟۔اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ تمام بے بنیاد افواہیں ہیں۔ میں یہی درخواست کروں گا کہ ایسی باتوں پر دھیان مت دیں اور نہ ہی ان قیاس آرائیوں پر یقین کریں۔اگر ایک ادارے کی طور پر بات کروں تو پاک فوج میں اور خاص طور پر اتنے سینئر لیول پر تقرریاں اتنی شارٹ ٹرم نہیں ہوتیں۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے خلاف پاک فوج نے آپریشنز کیے۔22 فروری 2017ء کو آرمی چیف کی قیادت میں آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا تھا۔ ۔آپریشن ردالفساد کا محمور عوام تھے۔۔آپریشن کے حوالے سے ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے جوش خطابت میں پی ٹی آئی کو ہروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ایسا تو نہیں ہوتا کہ جو الیکشن جیت لیں وہ ٹھیک ہے اور جو نہ جیت سکے وہ دھاندلی ہے۔ ہم نے تو نہیں کہا کہ ڈسکہ میں ہم ہار گئے، سندھ میں ہم ہار گئے۔ شبلی فراز نے ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 سے متعلق دھاندلی کا کہا جس پر انہیں ٹوکا گیا تو انہوں نے فوری طور پر کہا کہ ڈسکہ کا تو ابھی نتیجہ ہی نہیں آیا۔

About Admin

Check Also

سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، تینوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *