Breaking News

بڑے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ڈیل ہو چکی ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نہ ڈیل ملے گی اور نہ ڈھیل ملے گی،ایسا سلوگن تھا جو پی ٹی آئی کی حکومت ببانگ دہل جپا کرتی تھی مگر چشم فلک نے دیکھا کہ ڈیل بھی ہو گئی اور ڈھیل بھی مل گئی یہاں تک کہ حکومتی پارٹی کو الیکشن میں لگائے گئے سبھی نعروں سے ہٹنا پڑا۔

اور اپنے منشور میں درج ہر ایک وعدے سے بھی مکرنا پڑا اور تبدیلی ا ور انقلاب کے دعوؤں پر بھی یوٹرن لینا پڑا۔ بات سیدھی سی ہے کہ اگر اقتدار لینے کی خاطر آپ مانگے تانگے کے ووٹ اور لے دے کر کمپرومائز کر لیں تو پھر آپ کو جیب میں ایسے سکے بھی ڈالنا پڑ جاتے ہیں جو وقت آنے پر کھرے سکوں کو بھی مفلوج کر کے آپ کے ارادوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔نہ تو غریب کا فائدہ ہوااور نہ ملکی قرضوں میں کمی آئی نہ مہنگائی کا طوفان کنٹرول ہوا اور نہ ہی کروڑوں نوکریوں کے ساتھ لاکھوں گھروں کا خواب پورا ہوا۔ اگر کچھ ہوا تو وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیل ہوئی۔ڈیل بھی ایک نہیں کئی ہوئی ہیں،نواز شریف کا ملک سے باہر جانا،مریم نواز کا جیل سے باہر آنا اور پیپلز پارٹی کو فری ہینڈ ملنا سبھی کسی نا کسی ڈیل ہی کا نتیجہ ہے مگر اس بار جو بڑی ڈیل ہو چکی ہے وہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہے جس میں یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے لیے قومی سطح پر قلابے ملائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کا اسٹیبشلمنٹ کے نیوٹرل ہونے سے متعلق بیان بھی کسی خاص پیغام کا عندیہ لگتا تھا۔

About Admin

Check Also

سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، تینوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *