Breaking News

پارٹی چھوڑ دیں۔۔!! وزیر اعظم عمران خان نے کن رہنماؤں کے حکم جاری کر دیا؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پشاور میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران ، معاون خصوصی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ ارکان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ ہمارا ووٹ وزیراعظم کے نظریے کیلئے ہوگا۔

ووٹ چاہے سینیٹ کیلئے ہو یا دیگرانتخاب کیلئے وزیراعظم کی امانت ہے۔ اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے قرارداد منظور کی گئی۔  وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت میں جو رکن اسمبلی ووٹ بیچنا چاہتا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ جو بھی رکن ووٹ بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ ابھی پارٹی سے نکل جائے۔جبکہ ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے کی زیرصدارت اجلاس میں15سے زائد ارکان غیرحاضر رہے، ان میں2سابق وزراء بھی غیرحاضر رہے۔ ان کے بارے کہا جارہا ہے یہ ارکان اسمبلی بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کے نظریے کے مطابق ووٹ دیں گے۔ دوسری جانب سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ اول تو یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہو جائیں گے اور اس کے بعد چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے اور اگر یوسف رضا گیلانی ہار جاتے ہیں تو صدر پاکستان عارف علوی کے خلاف صدارتی ریفرنسز کا بوجھ بہت زیادہ ہو چکا ہے لہٰذا انہیں ہٹا کر یوسف رضا گیلانی کو صدر پاکستان بنایا جائے گااور چیئرمین سینیٹ کوئی بھی اور شخص پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے منتخب کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی زیادہ دیر نہ رہ سکی ۔۔۔ بُری خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *