Breaking News

سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، تینوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، تینوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ، حکمراں جماعت تحریک انصاف کو برتری حاصل، اب تک 22 نشستیں حاصل کر لیں، پیپلز پارٹی نے 19 اور مسلم لیگ ن نے 18 نشستیں حاصل کیں، بی اے پی کو 12 نشستیں ملیں۔

سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں سب سے بڑا مقابلہ قومی اسمبلی کی جنرل نشست پر ہوا جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی۔ یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے جبکہ الیکشن میں 6 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا۔سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، اب کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے مطابق سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

About Admin

Check Also

ن لیگ کی جہانگیر ترین کو بڑی پیشکش، جہانگیر ترین نے بھی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *