Breaking News

میرا دل ٹوٹ گیا ہے ۔۔۔۔۔ ملکہ ترنم نور جہاں اور اعجاز درانی کی صاحبزادی حنا درانی کا جذباتی پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکہ ترنم میڈم نور جہاں جو کہ پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کرتی تھیں چند سال قبل اس دنیائے فانی سے کُوچ کر گئی تھیں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی بیٹی حنا درانی نے اپنے مرحوم والدین کی یاد میں جذباتی ہوتے ہوئے کہا ہے کہ 20 سال قبل والدہ چھوڑ گئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی چھوڑ کر چلے گئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حنا درانی نے اپنے والد کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ گارڈن میں موجود ہیں۔حنا درانی نے اپنی پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ آخری سال تھا کہ جب میں اپنے والد کے ساتھ اس گارڈن میں بیٹھی تھی۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے خیال میں والدین کو کھونے سے زیادہ گہرا درد کوئی دوسرا نہیں ہوتا ہے اور چاہیے کتنا ہی وقت کیوں نہ گُزر جائے یہ درد کبھی کم نہیں ہوتا۔‘حنا درانی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’20 قبل امّاں ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’والدین کو کھوکر دل ٹوٹ گیا ہے۔‘حنا درانی نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم! میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے مقبول ترین ڈرامہ ’خُدا اور محبت 3‘ میں تیمور کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکار حنا خواجہ نے ڈرامے میں اپنی والدہ کی شال پہن لی۔ حنا خواجہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جو اُن کے ڈرامہ ’خُدا اور محبت 3‘ کے ایک منظر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں حنا خواجہ نے ہاتھ کی کڑھائی والی خوبصورت شال پہنی ہوئی ہے۔

About Admin

Check Also

ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نو نرسیں جو ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ میں کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *