Breaking News

نہ نہ کرنے کے باوجود : جہانگیر ترین کا کاری وار ۔۔۔۔ تحریک انصاف لرز کر رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا ساتھ لینے کا فیصلہ کیا ہے،جہانگیرترین جلد پی پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے ملاقات کرینگے ۔نجی ٹی وی چینل (اے آر وائی ) کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومتی کارروائیوں سے تنگ عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کافیصلہ کرلیا ہے۔

جہانگیر ترین جلد ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،پنجاب اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان حکومت سے ناخوش ہیں ،جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے ملاقات کا ٹاسک قریبی ساتھیوں کو دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض متعدد ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے ، بینکنگ کورٹ میں 10 اپریل کوپیشی پر عدالت جائیں گے۔واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جہانگیر ترین اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا صمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ،مریم نواز کو کراچی اور حمزہ شہباز کو پنجاب کے ضمنی انتخابات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق مریم نواز شریف کو کراچی این اے 249 کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔مریم نواز مفتاح اسماعیل کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کریں گی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز صحت میں بہتری کے بعد کراچی کا دورہ بھی کریں گی جبکہ حمزہ شہباز کو پنجاب کے ضمنی انتخابات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز این اے 75 اور پی پی 84 کے معرکے کی نگرانی کریں گے۔

About Admin

Check Also

رائیونڈ کو جانے والے راستے بلاک ، کنٹینر کھڑے کر دیے گئے ، کیا ہونیوالا ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رات گئے 18 سے 20 کنٹینر جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *