Breaking News

’’ مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ‘‘ کونسے قریبی ساتھی میرے خلاف سازش کر رہے ہیں؟ جہانگیر ترین نے نام بتا دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے سیاسی ناشتے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے ناشتے میں خوب دل کی بھڑاس نکالی اور اپنے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائی کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ میرے خلاف سازش میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں۔اعظم خان اور شہزاد اکبرنے مجھے گرفتار کروانے کا منصوبہ بنایا۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں نے بیوروکریسی کو فعال بنانے کے لئے سٹریٹجک ریسورس یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔اعظم خان نے میری تجویز کو اپنے خلاف سازش سمجھ لیا ۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو کنٹرول کرنے کا متبادل نظام نہیں بننے دیں گے۔اعظم خان سمجھتے ہیں کہ اصلاحاتی نظام آ گیا تو ان کے اختیارات کام ہو جائیں گے۔پی ٹی آئی میں پانچ رکنی ٹولے نے عمران خان کو مجھ سے دور کیا، واٹس ایپ پر وزیراعظم کو مثبت تجاویز بھجواتا رہا۔عمران خان کو سازش کے تحت تنہا کیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ وفاداری کی لیکن میرے متعلق عمران خان کو گمراہ کیا گیا۔جہانگیر ترین میں موبائل کی انتقامی کاروائی بند ہونے پر فارورڈ بلاک بنانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین لاہور کی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ ، سلیمان نعیم اور خرم لغاری جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے ، جب کہ چودھری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ،طاہر راندوا اور امیر محمد خان بھی جہانگیر ترین کے ساتھ موجود تھے۔

About Admin

Check Also

رائیونڈ کو جانے والے راستے بلاک ، کنٹینر کھڑے کر دیے گئے ، کیا ہونیوالا ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رات گئے 18 سے 20 کنٹینر جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *