Breaking News

’’ جہانگیرترین ہمیں پی ٹی آئی میں لے کر آئے، جہاں کہیں گے ہم چلے جائینگے۔۔۔‘‘ پی ٹی آئی کے اہم رکن اسمبلی نے کھلم کھلا بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پر پرچہ درج کر دیا گیا ہے۔جہانگیر ترین کے صاحبزادے، داماد اور ان کے سی ای او پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ان لوگوں نے ضمانتیں کروا لی ہیں۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اور جہانگیر ترین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

جبکہ مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی آزاد حیثیت میں سیٹ جیت کر تحریک انصاف کا حصہ بننے والے ایم پی اے خرم لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے نہیں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، ہم آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر جیت چکے ہیں، جہانگیر ترین کا ساتھ دینے پر ہم سے کوئی نہیں پوچھ سکتا، ہم ان کے ہر فیصلے سے اتفاق کریں گے، ان کے فیصلوں کے مطابق چلیں گے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ جہانگیر ترین ہمیں پارٹی میں لے کر آئے تھے، سوالو جواب ان سے ہوتے ہیں جنہوں نے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑا ہو،خرم لغاری نے مزید کہا کہ ہم آج بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں کیونکہ جہانگیرترین خان صاحب کے ساتھ ہیں۔ہم تحریک انصاف کا ووٹ لیکر نہیں آئے، اپنے ووٹ لیکر آئے ہیں، الٹا ہم نے پارٹی کو عزت دی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کیلئے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے لیکن (ن) لیگ کیخلاف کارروائی پر انہوں نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

About Admin

Check Also

ن لیگ کی جہانگیر ترین کو بڑی پیشکش، جہانگیر ترین نے بھی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *